راہل نے سیلاب سے متاثرہ پڈوچیری اور کڈالور کا دورہ کیا
پڈوچیری، 8دسمبر(یوا ین آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے سیلاب سے متاثرہ تمل ناڈو کے کڈولور ضلع اور پڈوچیری کے کچھ مقامات کا دورہ کیا اور متاثرین کو درپیش مشکلات، مصائب کا جائزہ
لیا۔
کڈالور کے دورہ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ زبردست سیلاب کی وجہ سے ہوئے نقصان کا ذاتی طو رپر جائزہ لینے کے لئے آئے ہیں۔
نقصان بہت زیادہ ہے اور مرکز اور ریاستی حکومت کو متاثرین کی مدد کے لئے اضافی کوششیں کرنی ہوں گی